دل وہی دل ہے جو اللہ کا جلوہ دیکھے
دل وہی دل ہے جو اللہ کا جلوہ دیکھے
آنکھ وہ آنکھ جو قدرت کا تماشا دیکھے
وہ تو ایسا ہے کہ ہر شے میں نظر آتا ہے
چشم باطن سے اگر دیکھنے والا دیکھے
ایک ہی جلوے میں جب ہو گئے بے خود موسیٰ
تاب کس کو ہے جو اس کا رخ زیبا دیکھے
ذرے ذرے سے عیاں جب ہے تجلی تیری
تجھ کو دیکھے یا کوئی تیرا تماشا دیکھے
تاب اتنی تو عطا کر دے خدا مجھ کو
جس طرف آنکھ اٹھائے دل شیدا دیکھے
کور باطن سے یہ کہہ دو کہ مٹا کر ہستی
قطرے قطرے میں نظر آئے گا دریا دیکھے
ہم اسی طرح رضاؔ دیکھ رہے ہیں اس کو
جس طرح پیاس کا مارا کوئی دریا دیکھے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 201)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.