چاہتا ہے یہ ہر دیدہ ور مصطفیٰ
چاہتا ہے یہ ہر دیدہ ور مصطفیٰ
آپ ہوں اس کے پیش نظر مصطفیٰ
آؤں یثرب نگر میں اگر مصطفیٰ
پھر نہ جاؤں کبھی لوٹ کر مصطفیٰ
میرا بگڑا مقدر سنور جائے گا
ڈال دو اک اچٹتی نظر مصطفیٰ
آپ کی یاد کا جب اجالا ہوا
گھر ہوا گھر ہمارا یہ گھر مصطفیٰ
اب کسی رہنما کی ضرورت نہیں
دونوں عالم کے ہیں راہبر مصطفیٰ
آپ اپنی خبر سے ہے وہ بے خبر
جو رہا آپ سے بے خبر مصطفیٰ
رحمتِ دو جہاں، شافعِ عاصیاں
بن کے آئے ہیں خیرالبشر مصطفیٰ
آپ بدرالدجیٰ، آپ شمس الضحیٰ
آپ کی گرد شمس و قمر مصطفیٰ
تھام لے تو بھی دامانِ رحمت حزیںؔ
ہے خدا بھی ادھر ہیں جدھر مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.