روا جس سے ہو کام نام علی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
روا جس سے ہو کام نام علی ہے
دل و جاں کا آرام نامِ علی ہے
وظیفہ ہے زاہد کا یہ اسمِ اعظم
مجاہد کی صمصام نام علی ہے
اسی نام سے بڑھتا ہے جوشِ ایماں
ترقیٔ اسلام نامِ علی ہے
ہیں سرشار جس سے بزرگانِ ملت
مئے حق کا وہ جام نامِ علی ہے
محب کو نجات اس سے ہوتی ہے حاصل
عدو کے لیے دام نامِ علی ہے
بلا ٹل گئی لیتے ہی نامِ حیدر
کہ راحت کا پیغام نامِ علی ہے
کہوں کوثریؔ کیا میں اس کے فضائل
خود اللہ کا نام نامِ علی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.