Font by Mehr Nastaliq Web

یا عمر فاروق اعظم اے امیر با کرم

دلو رام کوثری

یا عمر فاروق اعظم اے امیر با کرم

دلو رام کوثری

MORE BYدلو رام کوثری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عمر فاروق (مدینہ-سعودی عرب)

    یا عمر فاروق اعظم اے امیر با کرم

    تیری ہیبت سے کیا سر سرکشوں نے ڈر کے خم

    دشمنانِ دین سرمد تجھ سے عاجز آ گئے

    شرک کی ہستی کو تونے کر دیا بالکل عدم

    مفتخر تجھ سے رہا تختِ خلافت دہر میں

    تو نے ہر اک ملک میں گاڑا شریعت کا علم

    وادیِ بیت المقدس ہے تری تفریح گاہ

    یاد کرتا ہے تری رفتار کو یوروشلم

    تاج کسریٰ کو ترے قدموں سے کیا کیا ناز ہیں

    ہے درفشِ کاویانی پر تری گردِ قدم

    ہوگئے بت خانے تیرے شورِ ہیبت سے خراب

    پھر گیا آتش کدوں پر تیرا سیلاب حشم

    پست تو نے کر دیا اوجِ عظیم روم کو

    ہوگئی ڈھیلی بنائے قصر ِہر قُل ایک دم

    جو کیا تو نے کیا اسلام کی خاطر غرض

    تیرا دم بھی بعدِ ختم المرسلیں ہے مغتنم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے