دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
تری نسبت ہے پائی غوثِ اعظم
یہی میری کمائی غوثِ اعظم
شہنشاہی سے افضل ہے ملے بس
ترے در کی گدائی غوثِ اعظم
جہاں کو آپ ایسے دیکھیں جیسے
ہتھیلی پر ہو رائی غوثِ اعظم
دو عالم میں بگڑ سکتی نہیں بات
یہ ہے تم نے بنائی غوثِ اعظم
ترے در پر تونگر کیا گداگر
جبین سب نے جھکائی غوثِ اعظم
ہوئے ہیں دین و عقبیٰ دونوں روشن
تری نسبت جو پائی غوثِ اعظم
ضیاؔ پر ہو نظر بن جائے اچھا
مٹے اس کی برائی غوثِ اعظم
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 342)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.