ظلم_و_ستم کے بعد بھی جو ڈوبتا نہیں
ظلم و ستم کے بعد بھی جو ڈوبتا نہیں
حضرت حسین جیسا کوئی آئینہ نہیں
ایماں ہے میرا اس میں کوئی شک ذرا نہیں
کربل کے شاہ جیسا کوئی سورما نہیں
کیسے خدا نہ بخشے گا امت رسولؐ کی
سجدے سے سر حسین کا اب تک اٹھا نہیں
تھوڑا دماغ ہوتا الجھتا نہ شاہ سے
کیسے کہیں یزید کوئی سر پھرا نہیں
اک چاند آسماں کا ہے جو ڈوبتا ہے روز
اک چاند زیر خاک ہے اور ڈوبتا نہیں
جس کے بھی دل میں ان کی محبت بسی ضیاؔ
غم کا اندھیرا اس کی طرف جھانکتا نہیں
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 348)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.