میں بھی آنکھوں سے کبھی گنبد خضریٰ دیکھوں
میں بھی آنکھوں سے کبھی گنبد خضریٰ دیکھوں
آرزو ہے شہ بطحیٰ کا میں روضہ دیکھوں
کبھی مکے میں رہوں پھر میں مدینہ جاؤں
کعبہ کو دیکھ کے میں کعبہ کا کعبہ دیکھوں
مجھ کو بھی اپنی غلامی کا شرف دو آقا
خاکساروں میں مرا نام بھی لکھا دیکھوں
صرف سجدہ میں جہاں رہتے ہیں فرشتے ہر دم
میں بھی سرکار دو عالم کا وہ روضہ دیکھوں
مجھ پہ بھی شاہ دو عالم کی نظر ہو جائے
اوج پر اپنے مقدر کا ستارہ دیکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.