Font by Mehr Nastaliq Web

جس طرف بھی اٹھے اب نظر مصطفیٰ

ڈاکٹر راہی

جس طرف بھی اٹھے اب نظر مصطفیٰ

ڈاکٹر راہی

MORE BYڈاکٹر راہی

    جس طرف بھی اٹھے اب نظر مصطفیٰ

    آپ ہی آپ ہوں جلوہ گر مصطفیٰ

    آسماں سے مقدس زمیں ہوگئی

    فرش سے جب گیے عرش پر مصطفیٰ

    جب بھی میں نے وسیلہ لیا آپ کا

    ہو گئی ہے دعا با اثر مصطفیٰ

    آج بھی آپ کا کوئی ثانی نہیں

    آپ ایسے ہیں خیرالابشر مصطفیٰ

    ایک تھے آپ ہی نور کے روبرو

    کس میں تھی اتنی تابِ نظر مصطفیٰ

    میری معراج تو واقعی ہے یہی

    آپ کا در ہو پھر میرا سر مصطفیٰ

    آپ ملنے گیے جس سے بھی عرش پر

    خود تھا وہ آپ کا منتظر مصطفیٰ

    یوں تو دنیا میں چاروں طرف ہیں بشر

    آپ ہیں ایک فوق البشر مصطفیٰ

    جب یہ راہیؔ بنائے گیے دو جہاں

    تھے خدا ہی کے پیشِ نظر مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے