Font by Mehr Nastaliq Web

نہ تو تخت_و_تاج کی جستجو نہ تو مال_و_زر کی تلاش ہے

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

نہ تو تخت_و_تاج کی جستجو نہ تو مال_و_زر کی تلاش ہے

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

MORE BYڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

    نہ تو تخت و تاج کی جستجو نہ تو مال و زر کی تلاش ہے

    جہاں نقش پائے محمدی اسی رہگزر کی تلاش ہے

    میرے شوق کی یہی ابتدا میرے ذوق کی یہی انتہا

    جہاں سر جھکا کے جھکا رکھوں اسی سنگ در کی تلاش ہے

    میرے دل میں جس کی ہے آرزو میری جاں کو جس سے ملا سکوں

    جس کے نام پر دو جہاں فدا اسی چارہ گر کی تلاش ہے

    جس کے نام سے دور ہر خطر وہ جو نام جس سے بلا ٹلے

    اسی صاحب اقتدار کی شہ معتبر کی تلاش ہے

    ہیں نوازشیں بے بہا جہاں وہ جو ناز سہتے ہیں ہر گھڑی

    جس کی ہر نظر ہے حیات نواسی مثل بشر کی تلاش ہے

    جنہیں خود بنا کے وہ آئینہ ہوا جس میں آپ ہی جلوہ گر

    اسی آئینہ میں فنا بقا اسی جلوہ گر کی تلاش ہے

    ان کے نام سے خسروؔ حزیں کا ہو قلب زندہ خدا کرے

    وہ سحر کہ جب مطمئن ہو دل مجھے اس سحر کی تلاش ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے