میری قسمت میری تقدیر بنانے والے
میری قسمت میری تقدیر بنانے والے
میری ہستی کے ہر اک پل کو سجانے والے
دل ویران کو سرسبز بنانے والے
دار ظلمت میں کئی شمعیں جلانے والے
شب معراج میں بری سے رویا ہو ہو کہ
اپنی امت کے لیے اس کو منانے والا
آپ کے قدموں سے نسبت جسے کیا اس کو خطر
عاصیوں کو لیے دامن میں چھپانے والے
دل کے تاروں کی لطافت کو خوش الحان کرنا
میری سانسوں کے ہر اک سر کو ملانے والے
میرے منظوم تخیل پہ نکھار آپ سے ہے
میرے گیتوں کے ترنم میں سمانے والے
اے محمدؐ کے ہم جتنا کرے ناز کم ہے
سب غلام آپ کے کوثر کے پلانے والے
کیا ولایت کہ شہادت و شجاعت خسروؔ
ہیں بڑے لوگ محمدؐ کے گھرانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.