کرم فرمائیے مجھ پر بھی اپنا یا رسول_اللہ
کرم فرمائیے مجھ پر بھی اپنا یا رسول اللہ
بڑی مشکل میں ہے تقدیر واللہ یا رسول اللہ
بڑی امید لے کر آپ کو آواز دیتا ہوں
مدد کن اے میرے پیارے محمدؐ یا رسول اللہ
رکھی ہے لاج میری آپ کے قدموں میں ہی میں نے
بہت کافی ہے بس اک ہی اشارہ یا رسول اللہ
یقیناً آئیں گے امداد کو اس شخص کی جس نے
کہیں بھی صدق دل سے گر پکارا یا رسول اللہ
وہی پائے گا تائید الٰہی دین و دنیا میں
ملے گا آپ کا جس کو سہارا یا رسول اللہ
نہ خوف اس کو قیامت کا نہ ڈر دوزخ کا ہے اس کو
کہ جس نے آپ کے دامن کو تھاما یا رسول اللہ
جگہ دے دیجیے قدموں میں اپنے ہم غلاموں کو
نہیں ہے اور کوئی بھی ہمارا یا رسول اللہ
رہے ہر سانس میں اک ہی صدا خسروؔ کے یہ ہر دم
محمدؐ یا محمدؐ یا محمدؐ یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.