Font by Mehr Nastaliq Web

خدائے_دو_جہاں تو ہے

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

خدائے_دو_جہاں تو ہے

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

MORE BYڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

    خدائے دو جہاں تو ہے

    مکین لا مکاں تو ہے

    محمدؐ کی زباں تو ہے

    محمدؐ کا بیان تو ہے

    مہر ہو ماہ ہو انجم ہو

    فقط تاب و تواں تو ہے

    کہیں تو گنج مخفی ہے

    تو ذوق عارفاں تو ہے

    ہو ابراہیم یا موسیٰ

    شریک امتحاں تو ہے

    حسین و اکبر و اصغر

    کا جذبۂ رواں تو ہے

    شہادت ہو عبادت ہو

    بہار بزم جاں تو ہے

    ہے دست حاتم الطائی

    مگر پیچھے نہاں تو ہے

    حقیقت چھپ نہیں سکتی

    ہر اک دل میں نہاں تو ہے

    ہے جتنا دور اتنا ہی

    قریب و درمیاں تو ہے

    فقیران راہ احمد

    کا خود روح رواں تو ہے

    سفر سب کا تیری جانب

    حضور کارواں تو ہے

    ہے خسروؔ بھی رخ قبلہ

    دعائے بے کساں تو ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے