Font by Mehr Nastaliq Web

آپ کیا جلوہ_گر ہو گیے

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

آپ کیا جلوہ_گر ہو گیے

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

MORE BYڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

    آپ کیا جلوہ گر ہو گیے

    سب کے سب بے خبر ہو گیے

    جس کی مثل ہی نہیں کوئی

    وہ ہی مثل بشر ہو گیے

    جن سے چھوٹا ہے در آپ کا

    در گیا در بدر ہو گیے

    آپ کی چشم لطف و کرم

    بے خبر با خبر ہو گیے

    آپ کی بندگی میں کئی

    بندگاں بندہ گر ہو گیے

    یا محمدؐ ہے ورد زباں

    دور سارے خطر ہو گیے

    آپ کا نام لے کے صنم

    عاشقاں دیدہ ور ہو گیے

    فکر ہر دو جہاں سے بری

    آپ کیا چارہ گر ہو گیے

    کیوں نہ قرباں ہو خسروؔ کا دل

    آپ جان و جگر ہو گیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے