یہ فضا یہ چاند یہ کہکشاں تیری ہر ادا پہ نثار ہے

یہ فضا یہ چاند یہ کہکشاں تیری ہر ادا پہ نثار ہے
ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی
MORE BYڈاکٹر شاہ خسرو حسینی
یہ فضا یہ چاند یہ کہکشاں تیری ہر ادا پہ نثار ہے
یہاں ذرہ ذرہ فدا تیرا کہ توئی تجلیٔ یار ہے
سب تجلیاں ہیں صفات کی تو تجلیٔ ذات پاک ہے
سب خدا کے ہیں صنم آشنا تو خدا کا اک ہی نگار ہے
تیری یاد میرا سکون ہے تیری دید میرا جنوں ہے
میری دھڑکنوں میں تڑپ تیر دل مضطر کا قرار ہے
تیری بات بات ہے پھول کی تیرا ساتھ ساتھ ہے پھول کا
تیرا ذکر پھول ہی پھول ہے تیری ہر ادا میں بہار ہے
میں نے سونپ دی میری زندگی تیرے پائے رحمت و ناز میں
تو جفا کرے کہ وفا کرے یہ تیرا ہی اب اختیار ہے
تو یہاں وہاں ہے کہاں نہیں تو نہیں تو دونوں جہاں نہیں
میرے دل میں تو میری جاں میں تو میرے چار سو سرشار ہے
مجھے خوف خسروؔ نہیں رہا کل کو جو بھی ہو سو وہ ہو وہاں
جس کے آل کا میں غلام ہوں وہ ہی احمد مختار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.