Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کس زباں سے ہو بیاں وصف کمال مصطفیٰ

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

کس زباں سے ہو بیاں وصف کمال مصطفیٰ

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    کس زباں سے ہو بیاں وصف کمال مصطفیٰ

    مل نہیں سکتی دو عالم میں مثال مصطفیٰ

    عالمِ امکاں کی زینت ہے کمالِ مصطفیٰ

    نور بار و رحمت افشاں ہے جمالِ مصطفیٰ

    عرش سے تا فرق روشن ہے جمالِ مصطفیٰ

    ذرے ذرے سے نمایاں ہے کمال مصطفیٰ

    جان و دل میں قلب میں جسم و روانِ روح میں

    ہے بہرِ صورت بہرِ سیرت جمال مصطفیٰ

    جگمگا اٹھے ضیائے نورِ حق سے بحر وبر

    آشکارا جب ہوا حسنِ جمالِ مصطفیٰ

    عرش پر بے پردہ دیکھا جلوۂ نورِ احد

    اس سے بڑھ کر اور کیا ہوتا کمالِ مصطفیٰ

    قلب روشن ہو گیا سینہ منور ہوگیا

    شاربؔ آیا جب نظر مجھ کو جمالِ مصطفیٰ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے