نور ارض_و_سما دیکھتے رہ گئے
نور ارض و سما دیکھتے رہ گئے
ہم رخ مصطفیٰ دیکھتے رہ گئے
آیا جس دم نظر روضۂ مصطفیٰ
منظر خوش نما دیکھتے رہ گئے
لے گئی میری قسمت مدینہ مجھے
مسجد دل کشا دیکھتے رہ گئے
دل افروز گنبد نظر آگیا
رنگ اس کا ہرا دیکھتے رہ گئے
بھا گئی دل کو وہ روشنی اس قدر
دیدۂ دل کھلا دیکھتے رہ گئے
چشم حیرت سے خود کو وہاں پاکے ہم
بس رضائے خدا دیکھتے رہ گئے
جب پڑی سبز گنبد پہ اپنی نظر
مرحبا مرحبا دیکھتے رہ گئے
واں سے آنے کو واپس تو آئے کبیرؔ
دل وہاں رہ گیا دیکھتے رہ گئے
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 144)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.