اپنے مولیٰ کے پیارے ہو سیدنا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا (آگرہ-بھارت)
اپنے مولیٰ کے پیارے ہو سیدنا
مصطفیٰ کے دلارے ہو سیدنا
میں نہیں بلکہ سارا زمانہ کہلائے
تم انوکھے نرالے ہو سیدنا
تجھ پہ قربان یہ جاں آگرہ کے شاہ
جان و دل سے بھی پیارے ہو سیدنا
جس سے مدھم دیئے روشنی پا گئے
ایسے روشن ستارے ہو سیدنا
ہے جھلک تیرے جلوؤں میں حسنین کی
آلِ مطہر کے پالے ہو سیدنا
دور منزل ہے راہیں بھی دشوار ہیں
ایک تم ہی تو سہارے ہو سیدنا
عشق سرکار میں یہ ہی کہتا رہوں
میں نظر تم نظارے ہو سیدنا
کل بروزِ جزا کس کا کہلاوں گا
کہہ دو کہہ دو ہمارے ہو سیدنا
آرزو ہے فقط یہ ہی اعجازؔ کی
کہہ دو مرشد ہمارے ہو سیدنا
- کتاب : Anwarul Ula (Pg. 246)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.