نظام الدین شیخِ باصفا کی شان ہیں خسرو
نظام الدین شیخِ باصفا کی شان ہیں خسرو
محب و محبوب کے اسرار کا عرفان ہیں خسرو
مٹا کر مرشدی پہ اپنا سب کچھ پا لیا اُن کو
جو سچ پوچھو فنا فی الشیخ کی پہچان ہیں خسرو
وہ سلطان المشائخ کے ہوئے محبوب کیا کہنا
مگر اہلِ محبت کے لئے سلطان ہی خسرو
شریعت میں طریقت میں حقیقت میں جدھر دیکھو
محبت ہی محبت اور اس کی جان ہیں خسرو
ہر اک دل میں ہر اک لب پر یہی مشہور ہے صابرؔ
نظام الدین کے فیضان کا فیضان ہیں خسرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.