Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھ کو خبر ہے ذکر بھی اس کا معراجِ گویائی ہے

اعجاز رحمانی

مجھ کو خبر ہے ذکر بھی اس کا معراجِ گویائی ہے

اعجاز رحمانی

MORE BYاعجاز رحمانی

    مجھ کو خبر ہے ذکر بھی اس کا معراجِ گویائی ہے

    جس کی اک اک بات میں لوگو پوشیدہ دانائی ہے

    غیروں کی تقلید میں اپنی ساری عمر گنوائی ہے

    اپنے پیغمبر کی سیرت کب ہم نے اپنائی ہے

    اس کی تعلیمات نے سیدھی راہ دکھائی لوگوں کو

    اس کے سمجھانے سے خدا کی ذات سمجھ میں آئی ہے

    آپس میں ہیں دست و گریباں آتشِ نفرت سینوں میں

    اس کی ذات سے دوری ہم کو آج کہاں لے آئی ہے

    نافذ ہوگی جب بھی شریعت یہ عقدہ کھل جائے گا

    کون ہمارا دشمن ہے اور کون ہمارا بھائی ہے

    یہ وہ حقیقت ہے جو لوگو روشن ہے سورج کی طرح

    جس نے نبی کی بات نہ مانی اس نے ٹھوکر کھائی ہے

    کل جس کا اعلان کیا تھا کوہِ صفا پر آقا نے

    آج بھی وہ سچائی لوگو سب سے بڑی سچائی ہے

    جس کی آنکھیں دیکھ نہ پائیں شاہِ امم کے جلووں کو

    میں یہ سمجھتا ہوں وہ انساں محرومِ بینائی ہے

    ہم نے جب پتوار سنبھالی پڑھ کے درود محمد پر

    موجِ تلاطم ناؤ ہماری ساحِل پر لے آئی ہے

    تم ہی ذرا اعجازؔ بتاؤ کیا ہے جو یہ اعجاؔز نہیں

    جس کو کبھی دیکھا بھی نہیں ہے دل اس کا شیدائی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے