Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سیرت کے معجزے وہ دکھائے رسول نے

اعجاز رحمانی

سیرت کے معجزے وہ دکھائے رسول نے

اعجاز رحمانی

MORE BYاعجاز رحمانی

    سیرت کے معجزے وہ دکھائے رسول نے

    آتش کدے میں پھول کھلائے رسول نے

    کانٹے برائیوں کے ہٹائے رسول نے

    اچھائیوں کے باغ لگائے رسول نے

    دنیا میں کتنے رنج اٹھائے رسول نے

    دریا بھی رحمتوں کے بہائے رسول نے

    انسان کو لباس تمدن عطا کیا

    آداب زندگی کے سکھائے رسول نے

    یہ ساری کائنات منور انہی سے ہے

    ذہنوں میں جو چراغ جلائے رسول نے

    پیا سے جو خون کے تھے انہیں کر دیا معاف

    سب کو چھپا لیا ہے ردائے رسول نے

    یہ ساری کائنات ہے صدقہ رسول کا

    سب کچھ عطا کیا ہے خدائے رسول نے

    انسان کی رہنمائی کریں گے جو حشر تک

    زریں اصول ایسے بتائے رسول نے

    اب خوف کیا تمازتِ خورشیدِ وقت سے

    پھیلا دیئے ہیں دھوپ میں سائے رسول نے

    جو ننگِ آدمی تھے انہیں بھی تو دیکھیے

    انسال بنا دیا ہے دعائے رسول نے

    پہلے تو کوئی شخص مجھے جانتا نہ تھا

    بخشا ہے یہ مقام ثنائے رسول نے

    اعجازؔ اب مجھے کوئی دنیا میں غم نہیں

    سرشار کر دیا ہے ولائے رسول نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے