پھول ہیں سب سرشارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پھول ہیں سب سرشارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جنت ہے گلزارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
وجہِ سکوں اور باعثِ راحت فکر کی وسعت قلب کی دولت
ذکر خدا اذکار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
شاہد ہے اس بات پہ قرآں وہ انساں ہوگا نہ مسلماں
جس نے کیا انکارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا میں بھی عزت ہوگی عقبیٰ میں بھی عظمت ہوگی
پیش کرو کردارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سورج اور مہتاب، ستارے، پھول، دھنک، روشن سیارے
عکسِ لب و رخسارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
زلفِ شہِ ابرار کی باتیں چشم و لب و رخسار کی باتیں
یہ تو نہیں معیارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
داغِ ہزیمت دھل جائیں گے ذہنوں کے در کھل جائیں گے
عام کرو افکارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
فرض ہے ان کی اطاعت یارو مفت ملے گی جنت یارو!
دنیا ہے بازارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مجھ کو دوا کی کب ہے ضرورت چارہ گرو بیکار ہے زحمت
اچھا ہے بیمارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خامہ ہو جبرئیل کے پر کا کاغذ ہو اعجازؔ قمر کا
لکھنا ہیں اشعارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.