Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس قدر غم تھے سارے ٹھکانے لگے

اعجاز رحمانی

جس قدر غم تھے سارے ٹھکانے لگے

اعجاز رحمانی

MORE BYاعجاز رحمانی

    جس قدر غم تھے سارے ٹھکانے لگے

    آپ یاد آ گیے مسکرانے لگے

    کتنی صدیوں سے تھا انتظار آپ کا

    اس زمانے کو کتنے زمانے لگے

    اسوۂ مصطفیٰ سب کے کام آ گیا

    فکر کے آئینے جگمگانے لگے

    آپ کے خلق نے سب کے دل موہ لیے

    لوگ رستے میں آنکھیں بچھانے لگے

    آفتاب رسالت ضیا بار ہو

    پھر اندھیرے اجالوں پہ چھانے لگے

    دیکھ کر میرا رخ سوئے شہرِ نبی

    حادثے مجھ سے دامن بچانے لگے

    یہ جنونِ مدینہ کا اعجازؔ ہے

    راہزن مجھ کو رستہ بتانے لگے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے