مصطفیٰ آپ ہیں مجتبیٰ آپ ہیں میرے رب کے ہیں دلبر خدا کی قسم
مصطفیٰ آپ ہیں مجتبیٰ آپ ہیں میرے رب کے ہیں دلبر خدا کی قسم
اعجاز سہروردی
MORE BYاعجاز سہروردی
مصطفیٰ آپ ہیں مجتبیٰ آپ ہیں میرے رب کے ہیں دلبر خدا کی قسم
آپ ہی تو ہیں دھڑکن مرے قلب کی آپ ہی تو ہیں سرور خدا کی قسم
جس نے پھیرا ہے منہ آپ سے مصطفیٰ اس سے پھیرا ہے منہ رب نے اے مجتبیٰ
آپ کے در سے عرفانِ باری مل آپ ہی تو ہیں رہبر خدا کی قسم
دل سے کرتے ہیں جو مدحتِ مصطفیٰ ان کو دیتا ہے انعام رب العلیٰ
رفعتِ شانِ حسان دیکھو ذرا مل گیا ان کو منبر خدا کی قسم
شافعِ روزِ محشر ہیں صرف آپ ہی رخ ہے سب امتوں کا انہیں کی طرف
ہیں یقیاً سبھی کی پناہ گاہ وہی ہاں وہی تو ہیں محور خدا کی قسم
چومتے تھے جنہیں مصطفیٰ اور علی ہے حسین وحسن کی تو عظمت بڑی
مہکے سارے جہاں آپ کی آل سے ہیں یہی مشک وعنبر خدا کی قسم
ہیں مذاہب بہت ان کے راہب بہت مصطفیٰ کا مگر دین ہی اور ہے
ہے ہمارے نبی کا نظام اور ہی ہے یہی سب سے بہتر خدا کی قسم
حکمِ رب سے کروں اتباعِ نبی کرنا ان ہی کے در کی سدا چاکری
دل سے اعجازؔ جس نے بھی کی عاجزی ہوگیا وہ سکندر خدا کی قسم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.