Sufinama

کامل_الاتقیا ہیں علی_مرتضیٰ

ہادی قادری

کامل_الاتقیا ہیں علی_مرتضیٰ

ہادی قادری

MORE BYہادی قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت علی مرتضیٰ ابن ابی طالب (نجف-عراق)

    کامل الاتقیا ہیں علی مرتضیٰ

    منبع سلسلہ ہیں علی مرتضیٰ

    علم کا شہر حضرت نبی مصطفیٰؐ

    علم کا باب وا ہیں علی مرتضیٰ

    آپ حسنین کے والد محترم

    زوج خیر النساء ہیں علی مرتضیٰ

    اتری تطہیر دہر آپ کی شان میں

    کیا علو مرتبہ ہیں علی مرتضیٰ

    ہیں تصوف کا مبدا بھی مرکز بھی آپ

    اکمل الصوفیہ ہیں علی مرتضیٰ

    بیشتر سلسلے ان سے جاری ہوئے

    مخزن سلسلہ ہیں علی مرتضیٰ

    اتقا صبر اور شکر زہد و ورع

    سب میں کامل سدا ہیں علی مرتضیٰ

    راہ للہ انفاق کرتے سدا

    شاہ مشکل کشا ہیں علی مرتضیٰ

    عمر گزری قناعت توکل میں بس

    محور اتقیاء ہیں علی مرتضیٰ

    ہوگی ہادیؔ کی بخشش ہے کامل یقیں

    اس کا جب واسطہ ہیں علی مرتضیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے