Font by Mehr Nastaliq Web

آئینۂ کمال میں تصویر آپ ہیں

فیاض علی عروجؔ

آئینۂ کمال میں تصویر آپ ہیں

فیاض علی عروجؔ

MORE BYفیاض علی عروجؔ

    آئینۂ کمال میں تصویر آپ ہیں

    ارض و سما صحیفے ہیں تفسیر آپ ہیں

    دنیا اسیرِ ظلمت الحاد و کفر تھی

    سب جانتے ہیں منبعِ تنویر آپ ہیں

    یہ بھی ہے اک فصاحتِ کردار امتی

    خیرالامم کے واسطے دل گیر آپ ہیں

    ذہن بشر خلائی سفر آشنا نہ تھا

    میری نظر میں رہبرِ تسخیر آپ ہیں

    اس رمز کو عروجؔ سمجھنا محال ہے

    امی ہیں آپ معنیٔ تحریر آپ ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے