سورۂ_کوثر میں یوں مہکا وقار_فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (جنت البقیع- مدینۂ منورہ)
سورۂ کوثر میں یوں مہکا وقار فاطمہ
ساری دنیا بن گئی صحن بہار فاطمہ
شرم سے جلتے ہوئے خیمے میں ہے دبکی ہوئی
ہے سکینہ کو بھی پاس اعتبار فاطمہ
از سکینہ تا بہ زینب منحرف کوئی نہیں
شان پر قائم ہے ہر اک شاندار فاطمہ
قصر شامی میں خطاب زینب عفت مآب
جرأت حیدر ہے ہم آہنگ عار فاطمہ
سیدہ کی قبر کو طیبہ میں جا کر دیکھیے
جنت الفردوس ہے صحن مزار فاطمہ
فاطمیت چاہیے امجدؔ جو محشر میں تجھے
کر متاع جان و ایماں سب نثار فاطمہ
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 45)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.