جو غیر کی ہو بہشت تو ہے سلام_خواجہ امیر خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امیر خسرو (دہلی-بھارت)
جو غیر کی ہو بہشت تو ہے سلام خواجہ امیر خسرو
کہ اس روش پر تو ایک ہے بس امام خواجہ امیر خسرو
نہ کیوں شب لا مکاں فروزاں پھر آنکھوں میں ہوتی جب تھی
نظام کے گیسوؤں کے سائے میں شام خواجہ امیر خسرو
زباں شستہ بیاں شگفتہ تو فکر عرشی ابوالحسن کی
کلام کا بھی امام ٹھہرا کلام خواجہ امیر خسرو
ادب کے آنگن میں ٹھنڈی ٹھنڈی سی چاندنی خوب کھل رہی ہے
چمک رہا ہے فلک پہ ماہ تمام خواجہ امیر خسرو
عجیب پر لطف چال ان کی ادب کی راہوں میں ہم نے دیکھی
صبا کو شرما رہی ہو جیسے خرام خواجہ امیر خسرو
خراج دیجئے سخنوران جہاں ادب سے ابوالحسن کو
ادب کے کشور میں چل رہا ہے نظام خواجہ امیر خسرو
ٹھہر گیا پا کے ان کے نعلین کی مہک راستے میں امجدؔ
نظام کے گیسوؤں سے مہکا مشام خواجہ امیر خسرو
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 39)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.