Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مرے مخدوم لو خبر میری

فخر احمدآبادی

مرے مخدوم لو خبر میری

فخر احمدآبادی

MORE BYفخر احمدآبادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    مرے مخدوم لو خبر میری

    اب ہے حالت تتر بتر میری

    تھا کچھ ایسا خیال صابر کا

    نہ لگی آنکھ رات بھر میری

    تم کو دیکھوں تو کس طرح دیکھوں

    آنکھ میری نہ وہ نظر میری

    نہ لگی پشت بستر غم پر

    شام سے لے کے تا سحر میری

    سوئے کلیر کبھی تو بلوالے

    اتنی امید پوری کر میری

    تیرا عاشق ہوں میں تو اے صابر

    حور پر کیا پڑے نظر میری

    اشک خوں کیوں نہ ٹپکے آنکھوں سے

    بن گئی آہ نیشتر میری

    رات بھر نیند کیوں نہیں آتی

    صبح محشر ہے کیا سحر میری

    فخرؔ ہے فخر میرا مرنا بھی

    چار سو گرم ہے خبر میری

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے