ہیں تسکین دلہائے پر غم محمد
ہیں تنویر چشمانِ پرنم محمد
رسولِ خداوند عالم محمد
ہیں سردار اولادِ آدم محمد
ہیں نور مجسم وہ خلق معظم
جو ہیں رحمتِ ہر دو عالم محمد
نبی تھے وہ تخلیق آدم سے پہلے
نظام نبوت کے خاتم محمد
محمد کا داماں شفاعت کا ساماں
ہیں ابر کرم ہائے پیہمِ محمد
ہو نام آپ کا لب پہ دل میں خدا ہو
نکل جائے یوں فخرؔ کا دم محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.