Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رحمتِ عالم، حاملِ قرآں، صلی اللہ علیہ وسلم

فخر گیاوی

رحمتِ عالم، حاملِ قرآں، صلی اللہ علیہ وسلم

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    رحمتِ عالم، حاملِ قرآں، صلی اللہ علیہ وسلم

    لطفِ الٰہی کے سر و ساماں، صلی اللہ علیہ وسلم

    منبع ایماں، مظہرِ عرفاں، صلی اللہ علیہ وسلم

    مرکزِ ایقاں، پیکرِ احساں، صلی اللہ علیہ وسلم

    پارۂ رحمت، آیۂ رحمٰں، صلی اللہ علیہ وسلم

    شافع محشر، مایۂ غفراں، صلی اللہ علیہ وسلم

    والیٔ طیبہ، صاحبِ فاراں، صلی اللہ علیہ وسلم

    صاحبِ سینہ، آپ پہ قرباں، صلی اللہ علیہ وسلم

    برجِ رسالت کے مہ تاباں، صلی اللہ علیہ وسلم

    چرخِ ہدیٰ کے مہرِ درخشاں، صلی اللہ علیہ وسلم

    بزمِ رسل میں سب سے ہیں ذی شاں، صلی اللہ علیہ وسلم

    آپ ہیں وجہ عظمتِ انساں، صلی اللہ علیہ وسلم

    لے کے چلے جبریل مگر پھر سدرہ سے آگے بڑھ نہ سکے وہ

    عرش پہ تنہا آپ تھے مہماں، صلی اللہ علیہ وسلم

    عاجز و مسکیں فخرِؔ حزیں سے نعت نبی کا حق ہوا دا کیا

    آپ کا ہے اللہ ثنا خواں صلی اللہ علیہ وسلم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے