Sufinama

وصفِ نبی قرآن کے اندر صلی اللہ علیہ وسلم

فخر گیاوی

وصفِ نبی قرآن کے اندر صلی اللہ علیہ وسلم

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    وصفِ نبی قرآن کے اندر صلی اللہ علیہ وسلم

    ذکرِ نبی ہے عرش کے اوپر صلی اللہ علیہ وسلم

    شانِ معلیٰ شانِ پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم

    ارفع و اعلیٰ برتر و بہتر صلی اللہ علیہ وسلم

    آپ ہیں سب کے مونس و رہبر صلی اللہ علیہ وسلم

    آپ نبی اسود و احمر صلی اللہ علیہ وسلم

    سب ہوئے فائق آپ سے جڑ کر صلی اللہ علیہ وسلم

    آپ کے ساتھی افضل و برتر صلی اللہ علیہ وسلم

    لکھیے اک ایسی نعتِ پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم

    سن کے جسے جاری ہو زباں پر صلی اللہ علیہ وسلم

    فخرؔ سے ہو کیا وصفِ پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم

    آپ گمان و وہم سے برتر صلی اللہ علیہ وسلم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے