Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جبینِ سیدالکونین پر جلووں کی تابانی

فخر گیاوی

جبینِ سیدالکونین پر جلووں کی تابانی

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    جبینِ سیدالکونین پر جلووں کی تابانی

    جو دیکھے اس کو حاصل کیوں نہ ہوں انوارِ ایمانی

    نہ تھا کچھ واسطہ تہذیب سے جن کو زمانہ میں

    سکھا دی آپ نے ان گلہ بانوں کو جہاں بانی

    مقدر اوج پر اس رات میں تھا عرشِ اعظم کا

    ہوئی جب آپ کو معراجِ روحانی و جسمانی

    رسول اللہ کے فرمان پر قرباں نہ ہو کوئی

    بھلا ہو سکتی ہے اس سے بھی بڑھ کر کوئی نادانی

    شہِ لولاک ہی کو وجہِ خلق دو جہاں کہیے

    حضورِ پاک ہیں واللہ روحِ بزمِ امکانی

    بفضلِ حق تعالیٰ اور طفیلِ حضرتِ والا

    ہوئی ہے اشرفِ خلقِ خدا یہ نوع انسانی

    رموزِ عاجزی و بندگی سکھلائے بندوں کو

    مٹا دی آپ نے دنیا سے فرعونی و ہامانی

    کیا اعلان جب سے آپ نے الفقر فخری کا

    فقیر بے نوابھی آپ کے کرتے ہیں سلطانی

    عیاں ہے آپ کی سیرت علی خلق عظیمِِ سے

    اسی سیرت کی ہیں تفسیر سب آیات قرآنی

    شفیع المذنبیں ہیں رحمۃ للعالمیں اے فخرؔ

    گناہوں کی مرے ہے گو فزونی اور فراوانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے