Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھ سے کیا سید ہجریر ہو مدحت تیری

فخرالحق نوری

مجھ سے کیا سید ہجریر ہو مدحت تیری

فخرالحق نوری

MORE BYفخرالحق نوری

    مجھ سے کیا سید ہجریر ہو مدحت تیری

    لب کشا ہوں، تو یہ ہے خاص عنایت تیری

    ناقصوں ہی کے لئے تو نہیں پیر کامل

    کاملوں کو بھی ہے درکار ہدایت تیری

    گنج بخشی کا تسلسل ہے زمانوں پہ محیط

    چشم عالم نے نہ کب دیکھی سخاوت تیری

    تو وہ داتا ہے کہ ہیں تیرے خزانے معمور

    میں وہ منگتا، جسے پر لحظہ ضرورت تیری

    سامنے کعبہ ترے مقتدیوں نے دیکھا

    ایسی مضمر تھی امامت میں کرامت تیری

    جذب ہوجائے تری نگری میں جو بھی آئے

    شہر لاہور نے پائی ہے طبیعت تیری

    کس میں ہمت ہے کہ وہ اس کو ضرر پہنچائے

    جب مرے دیس کو حاصل ہے حفاظت تیری

    ہے ترا فیض جداگانہ تشخص کی نوید

    جس کا اقبال تھا داعی، ہے ودیعت تیری

    تیری تصنیف ہے پیرانِ طریقت کا بدل

    کیا تصرف ہے ترا کیا ہے فضیلت تیری

    تو کہ حاصل ہے تجھے مرتبۂ کشف حجاب

    تیرے نوریؔ پہ بھی کھل جائے حقیقت تیری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے