رازِ تخلیق کون ومکاں آپ ہیں
رازِ تخلیق کون ومکاں آپ ہیں
خود ہی اس راز کے رازداں آپ ہیں
رہبرِ راہ ہر کارواں آپ ہیں
کوئی منزل ہو منزل نشاں آپ ہیں
عشق اور حسن کی داستاں آپ ہیں
پردہ وجلوہ کے درمیاں آپ ہیں
چشمِ ظاہر پہ کیا رازِ باطن کھلیں
کچھ نہاں آپ ہیں کچھ عیاں آپ ہیں
پھول بھی مطمئن خار بھی مطمئن
اس قدر معتبر باغباں آپ ہیں
خلدوفردوس سے مجھ کو کیا واسطہ
میری جنت وہیں ہیں جہاں آپ ہیں
میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم
چارہ سازِ غم بیکساں آپ ہیں
آپ اور ذکر سرور جناب فناؔ
نعت گوئی کے لائق کہاں آپ ہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 239`)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.