ادا کیا شکر ہو سرکار کے لطف و عنایت کا
ادا کیا شکر ہو سرکار کے لطف و عنایت کا
لقب پایا ہے ان کی ہی بدولت خیرِ امت کا
حقیقت ہے ملا سرکار کے گھر سے سبق ہم کو
سخاوت کا عدالت کا صداقت کا شجاعت کا
شبِ معراج پہنچے جس گھڑی وہ بیتِ اقصیٰ میں
شرف حاصل ہوا اس وقت نبیوں کی امامت کا
بلا کر عرش پر رب نے بڑھائی شانِ محبوبی
بھلا کوئی ٹھکانا ہے مرے آقا کی عظمت کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.