حسبی ربی جل اللہ ما فی قلبی غیراللہ
حسبی ربی جل اللہ ما فی قلبی غیراللہ
نور محمد صلی اللہ لا الہ الا اللہ
اول آخر ہے اللہ، ظاہر باطن ہے اللہ
حافظ و ناصر ہے اللہ لا الہ الا اللہ
دیکھتے کیا ہو اہل صفا، آ پہنچے محبوب خدا
یعنی ہو چکے جلوہ نما، لا الہ الا اللہ
کون و مکاں میں ہے اللہ، دونوں جہاں میں ہے اللہ
جسم میں جاں میں ہے اللہ، لا الہ الا اللہ
اعلیٰ جس کی ذات وہی، اعلی جس کی صفات وہی
رکھی جس نے بات وہی، لا الہ الا اللہ
حسبی ربی جس نے کہا، فیض کے دریا کو پایا
گوہر مقصد ہاتھ آیا، لا الہ الا اللہ
کھل جائیں در جنت کے دوزخ کی سب آگ بجھے
دل سے کوئی اک بار کہے لا الہ الا اللہ
عرض غلام فقیرؔ اب داخل رحمت ہوں ہم سب
ذکر قبول ہو یہ یا رب، لا الہ الا اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.