Font by Mehr Nastaliq Web

شہِ حجاز کا ہے تذکرہ اذاں کی طرح

فراست رضوی

شہِ حجاز کا ہے تذکرہ اذاں کی طرح

فراست رضوی

MORE BYفراست رضوی

    شہِ حجاز کا ہے تذکرہ اذاں کی طرح

    یہ ایک اسم ہے ہم کو متاعِ جاں کی طرح

    نقوشِ پائے محمد سے جل رہے ہیں چراغ

    رہِ حیات چمکتی ہے کہکشاں کی طرح

    مجھے زمانے کے گرداب کیا ڈرائیں گے

    خیالِ احمد مرسل ہے بادباں کی طرح

    انہی کے قدموں کو چھو کرخزف ستارہ ہوئے

    کہ ان کے پاؤں کی مٹی ہے آسماں کی طرح

    وہ جن کا سایہ نہ تھا ان کاسایۂ رحمت

    غموں کی دھوپ میں ہے سرپہ سائباں کی طرح

    کوئی گدا نہ پلٹ کر گیا تہی دامن

    نہیں ہے کوئی بھی در ان کے آستاں کی طرح

    دلوں کواپنی طرف کھینچتا ہے شہرِ رسول

    کشش نہیں ہے کسی خاک میں یہاں کی طرح

    گرفتہ دل ہو فراستؔ انہی کو یاد کرو

    صعوبتوں میں وہ اک یاد ہے اماں کی طرح

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے