رضا_و_صبر کے پیکر حسین ابن_علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین علیہ السلام (عراق)
رضا و صبر کے پیکر حسین ابن علی
تمام خلق کے رہبر حسین ابن علی
نبیؐ کی جان محب خدا قرار بتول
تمہیں ہو دین کے سرور حسین ابن علی
لہو سے گلشن اسلام سینچ کر تم نے
بڑھائی شان پیغمبر حسین ابن علی
جھکایا سر نہ کی بیعت یزید جاں دے دی
ہے کون تم سا دلاور حسین ابن علی
رضائے رب میں لٹایا گھر کا گھر تم نے
ہے دین تم سے منور حسین ابن علی
شہید تم سا ہوا ہے نہ حشر تک ہوگا
جہاں کو ناز ہے تم پر حسین ابن علی
دل سے آپ کا شیدا فرازؔ ہے حضرت
مجھے ہو دید میسر حسین ابن علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.