Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو رسول والا ہے جو حسین والا ہے

فراز وارثی

جو رسول والا ہے جو حسین والا ہے

فراز وارثی

MORE BYفراز وارثی

    دلچسپ معلومات

    نوحہ

    جو رسول والا ہے جو حسین والا ہے

    با خدا وہ ہی بندہ بس خدا کو پیارا ہے

    خود خدا نے قرآن میں جابجا یہ فرمایا

    جو ہیں محمد کا وہ ہی ہمارا ہے

    میں کے ہیں نبی نانا اور پدر علی اس نے

    گلشن رسالت کو دے کے سر بچایا ہے

    ناز اپنی قسمت پر اے زمین کربل کر

    اپنے پھولوں سے تجھ کو حسین نے سجایا ہے

    کس ادا پہ محشر میں بخشا خدا تم کو

    فاطمہ کے پیاروں کو ظالموں نے ستایا ہے

    ظلمتوں کی آندھی میں شمع رسالت کی

    کس طرح بچاتے ہیں حسین نے سکھایا ہے

    وارث علی ٹھہرے پیشوا فرازؔ اپنے

    پنجتن سے یوں رشتہ حشر تک ہمارا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے