Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پیا وہ صابری پیا لا علاؤالدین صابر کا

فرحت نگینوی

پیا وہ صابری پیا لا علاؤالدین صابر کا

فرحت نگینوی

MORE BYفرحت نگینوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    پیا وہ صابری پیا لا علاؤالدین صابر کا

    ہوا ہے دل یہ متوالا علاؤالدین صابر کا

    چلو اے ہمدمو کلیر مزار پاک دیکھ آئیں

    علاؤالدین صابر کا علاؤالدین صابر کا

    دیارِ ہند میں جنت جسے کہتا ہے کل عالم

    وہی ہے روضہ والا علاؤالدین صابر کا

    وہاں جاتے ہی جاتے رہتے ہیں وسواس ِ شیطانی

    عجب دربار ہے مولا علاؤالدین صابر کا

    محبّو اس قدر نورِ ولایت آپ کا چمکا

    ہے گھرگھر ہند میں چرچا علاؤالدین صابر کا

    ہوائیں صابری چلتی ہیں ہر سو باغِ عالم میں

    ہر اک جا گل کھلا دیکھا علاؤالدین صابر کا

    مرادِ دل ہوئی حاصل گیا جو آپ کے در پر

    یہ دیکھو فیض مولانا علاؤالدین صابر کا

    اسی آئینہ دل میں ہمیں وہ بات حاصل ہے

    کہ دیکھیں رات دن مکھڑا علاؤالدین صابر کا

    ترے بھی در پہ آکے پھر تو فرحتؔ شیر سر رگڑیں

    سگِ درگاہ گر بن جا علاؤالدین صابر کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے