کعبۂ عاشقاں ہیں تاج الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شاہ تاج الدین شاکرؔ (پنڈ-شیخ پورہ)
کعبۂ عاشقاں ہیں تاج الدین
راحتِ جسم و جاں ہیں تاج الدین
سرورِ سالکاں ہیں تاج الدین
دستگیرِ جہاں ہیں تاج الدین
آج ہے عید ہم غلاموں کی
در فشاں در فشاں ہیں تاج الدین
ہے نہیں خوف گرمی محشر
رحمتِ عاصیاں ہیں تاج الدین
زاہدو! چشمِ دل سے آ دیکھو
معرفت کے مکاں ہیں تاج الدین
نحن و اقرب سے ہم نے یہ سمجھا
میری روحِ رواں ہیں تاج الدین
کیوں نہ ہو شیفتہ تو اے ذاکرؔ
بوالعلا کے نشاں ہیں تاج الدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.