Font by Mehr Nastaliq Web

نہیں ہو جو تم جلوہ گر شاہ قاتل

فضل حسین

نہیں ہو جو تم جلوہ گر شاہ قاتل

فضل حسین

MORE BYفضل حسین

    دلچسپ معلومات

    نوٹ: یہ مشاعرہ حضرت قاتلؔ اجمیری کے عرس کی مناسبت سے عیدگاہ میدان، بندر روڈ، کراچی میں منعقد ہوا تھا، اس مشاعرے کی صدارت بہزادؔ لکھنوی نے فرمائی تھی، جبکہ مصرعِ طرح ’’تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہِ قاتل‘‘ مقرر کیا گیا تھا۔

    فضل حسین

    نہیں ہو جو تم جلوہ گر شاہ قاتل

    ہے ماتم میں ذوق نظر شاہ قاتل

    جہاں پاؤں گا نقشِ پائے مبارک

    میں رکھ دوں گا سجدے میں سر شاہ قاتل

    ان آنکھوں نے دیکھے ہیں جلوے تمہارے

    تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہ قاتل

    تمہاری محبت خدا کی محبت

    عقیدت پہ ہے منحصر شاہ قاتل

    یہ پردہ تو ہے چشم ظاہر سے افضلؔ

    مرے دل میں ہیں جلوہ گر شاہ قاتل

    مأخذ :
    • کتاب : Gulha-e-Aqidat (Pg. 45)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے