خدا کے ملک پر قبضہ ہے سارا غوث اعظم کا
خدا کے ملک پر قبضہ ہے سارا غوث اعظم کا
فاضل الدین قادری بٹالوی
MORE BYفاضل الدین قادری بٹالوی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
خدا کے ملک پر قبضہ ہے سارا غوث اعظم کا
زمیں سے عرش تک باجے نقارا غوث اعظم کا
ملک جن و بشر ہیں سب کے سب ان کی اطاعت میں
ظہور ہر دو عالم میں پسارا غوث اعظم کا
وہاں کی خاک کو قدسی سدا سرمہ سمجھتے ہیں
جہاں پر ایک ساعت ہو اتارا غوث اعظم کا
محبِ غوث اعظم ہے محبِ حیدری بے شک
محمد کا پیارا ہے پیارا غوث اعظم کا
- کتاب : جواہرِ تصوف (Pg. 100)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.