Font by Mehr Nastaliq Web

غوث الاعظم پیّو پیارا غوث الاعظم پیّو پیارا

فاضل الدین قادری بٹالوی

غوث الاعظم پیّو پیارا غوث الاعظم پیّو پیارا

فاضل الدین قادری بٹالوی

MORE BYفاضل الدین قادری بٹالوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    غوث الاعظم پیّو پیارا غوث الاعظم پیّو پیارا

    دین دُنی کا تارن ہارا غوث الاعظم پیّو پیارا

    جا بعد ادموں کروں پکارا پیا بن مجھ کو جیون بھارا

    آکرو میرے حال کا چارہ غوث الاعظم پیّو پیارا

    روے روتے میں تن من کھویا کبھو نہ در پر آن کھلویا

    بھر بھر آنسو میں لوہئو رویا غوث الاعظم پیّو پیارا

    نپٹ کمینی میں رو گنہاری سر پر بوجھ گناہ دے بھاری

    کس بدہ پاؤں شاہ میں ہاری غوث الاعظم پیّو پیارا

    مچھلی ہو کر میں بن پانی جنگل جنگل پھروں بورانی

    کب میں دیکھوں گی اپنا جانی غوث الاعظم پیّو پیارا

    پیو پیارا میرا نادر سر خدا کا ہو یا ظاہر

    واہ واہ سید عبدالقادر غوث الاعظم پیّو پیارا

    پیو تم سوں کون کہو جاری تم بن مجھ کو رہا نہ جاری

    مرتی ہوں اک پل میں ہاری غوث الاعظم پیّو پیارا

    سبھ پیروں کا ہے وہ سرور فیضِ الٰہی کا سب کا رہبر

    قدم جنہوں کا سبھ کے سر پر غوث الاعظم پیّو پیارا

    جاری جا بغداد میں بھئیو چرن پیا کے جا کر کہیو

    حال میرا سبھ گن گن کہیو غوث الاعظم پیّو پیارا

    فاضل شاہ جیو عنایت کر یو اپنی خاص ہدایت کر یو

    پیو سے جا شفاعت کریو غوث الاعظم پیّو پیارا

    کہے غلامؔ میں چیرا تیرا تجھ بن انہیں کوئی میرا

    تیرا ہوں میں تیرا تیرا غوث الاعظم پیّو پیارا

    مأخذ :
    • کتاب : جواہرِ تصوف (Pg. 81)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے