جس کی خوشبو سے مہک اٹھے مشامِ زندگی
جس کی خوشبو سے مہک اٹھے مشامِ زندگی
مجھ کو بطحیٰ کے چمن کی وہ ہوا درکار ہے
جس نے بوصیری کو بخشی تھی، کریمانہ شفا
رحمتِ عالم مجھے بھی وہ رِدا درکار ہے
جس سے ٹل جاتا ہے، انسانوں کے دل کا درد و غم
میرے ہونٹوں کو نبی کی وہ دعا درکار ہے
کھول دیجیے مجھ پہ بابِ رحمت ہر دوسرا
باریابی کا شرف یا مصطفیٰ درکار ہے
يا شفيع المذنبين يا رحمتہ اللعالمين
آپ کے لطف و کرم کا آسرا درکار ہے
نعت گوئی کے لیے فکر رسا کے ساتھ ساتھ
اے فداؔ فیضِ شہِ ہر دوسرا درکار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.