Font by Mehr Nastaliq Web

زباں کوثر سے دھو کر وصف ہے لازم پیمبر کا

فدا دہلوی

زباں کوثر سے دھو کر وصف ہے لازم پیمبر کا

فدا دہلوی

MORE BYفدا دہلوی

    زباں کوثر سے دھو کر وصف ہے لازم پیمبر کا

    کہ لینا بے وضو ترکِ ادب ہے نام سرور کا

    تصور میں دُرِ دندانِ حضرت کہ جو مر جاؤں

    مرا مرقد بنانا دوستو الماس و گوہر کا

    فدائے پُر گنہ بھی آپ کی خدمت میں ہو داخل

    یہی اک مدعا حضرت ہے اس ناچیز و کمتر کا

    پئے تحریر وصفِ مصحفِ ناطق مناسب ہے

    سوادِ دیدۂ حوراں قلم جبریل کے پر کا

    عبث ہے فکر تجھ کو اے فداؔ اپنے گناہوں کی

    شفیعِ عاصیاں جب نام ہے تیرے پیمبر کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے