رکھتے ہیں جب سے عشق حبیبِ خدا سے ہم
رکھتے ہیں جب سے عشق حبیبِ خدا سے ہم
دن رات کام رکھتے ہیں صلِ علیٰ سے ہم
دیدارِ پاکِ احمدِ مختار ہو نصیب
رکھتے ہیں التجا یہی ہر دم خدا سے ہم
ہے آرزو کہ روضۂ اقدس کو دیکھیے
لاچار ہیں اپنے دلِ مبتلا سے ہم
عاصی ہیں گو پہ رہتے ہیں بخشش کے اے خدا
امیدوارِ شافعِ روزِ جزا سے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.