Font by Mehr Nastaliq Web

مقدر سرورِ دیں کی توجہ سے بدلتا ہے

فدا خالدی دہلوی

مقدر سرورِ دیں کی توجہ سے بدلتا ہے

فدا خالدی دہلوی

MORE BYفدا خالدی دہلوی

    مقدر سرورِ دیں کی توجہ سے بدلتا ہے

    مدینے تک پہنچ جاؤں، یہی میری تمنا ہے

    انہی کے غم میں راحت ہے، انہی کے ذکر میں لذت

    جو بیمارِ نبی ہو جائے، وہ اچھوں سے اچھا ہے

    توجہ رحمتِ کامل، کرم اے سرورِ عالم

    میری دنیا میں کیوں اب تک اندھیرا ہی اندھیرا ہے

    منور ہو ہی جاتا ہے وہ انوارِ الٰہی سے

    جو دل رو رو کے راتوں کو تمہارا ذکر کرتا ہے

    خدا کا قرب ہو تا ہے، تمہارے قرب سے حاصل

    خدا کو پالیا اس نے کہ جس نے تم کو دیکھا ہے

    فداؔ ہوں آپ پر آقا، مدینے میں بلا لیجیے

    وہیں نکلے میرا دم، بس یہی دل میں تمنا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے