Font by Mehr Nastaliq Web

قلب و نظر کا ربط ہے نورِ نبی کے ساتھ

فدا مجسم دہلوی

قلب و نظر کا ربط ہے نورِ نبی کے ساتھ

فدا مجسم دہلوی

MORE BYفدا مجسم دہلوی

    قلب و نظر کا ربط ہے نورِ نبی کے ساتھ

    وابستہ زندگی ہے میری روشنی کے ساتھ

    جی چاہتا ہے دل کا تعلق رہے سدا

    ان کی نگاہِ فیض کی تابندگی کے ساتھ

    آجائے آج کاش بلاوا حضور کا

    کب سے ہے انتظار مجھے بے کلی کے ساتھ

    پابوسیِ رسول کا جن کو شرف ملا

    وہ سرفراز ہو کے رہے عاجزی کے ساتھ

    مل جائے گا نجات کا پروانہ اے فداؔ

    تو جائے گا جو حشر میں، حبِ نبی کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے