ماہِ طیبہ سے ضیا بار ہیں مخدومِ جہاں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری (بہار شریف-نالندہ)
ماہِ طیبہ سے ضیا بار ہیں مخدومِ جہاں
چرخِ عظمت پہ نمودار ہیں مخدومِ جہاں
جامِ توحید سے سرشار ہیں مخدومِ جہاں
با یقین واقفِ اسرار ہیں مخدومِ جہاں
حضرتِ خضر جنہیں جھولا جھلایا کرتے
وہ ولایت کے علم دار ہیں مخدومِ جہاں
مرشدِ خواجۂ فردوسی نے فرمایا بجا
لطفِ سرکار کے حق دار ہیں مخدومِ جہاں
نیم جاں جسمِ تصوف میں حرارت بخشی
برکتِ عشق کی جھنکار ہیں مخدومِ جہاں
با یقیں منزلِ مقصود ملے گی ہم کو
دین کے قافلہ سالار ہیں مخدومِ جہاں
ماہِ و اختر کی درخشندگی سے بھی بڑھ کر
آپ کے فیض کے انوار ہیں مخدومِ جہاں
ہے عیاں ان کی تصانیف و کتب سے فردوسؔ
اک بے مثالِ قلمکار ہیں مخدومِ جہاں
- کتاب : Bihar aur Sufiwaad (Pg. 244)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.